اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ امریکا نے امن مذاکرات پر ڈرون حملہ کیا لیکن مذاکرات کو ہلاک نہیں ہونے دیں گے، نیٹو سپلائی بند کرنے سے حملے نہیں رکیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے ملک میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، اعلیٰ عسکری حکام اور شہریوں کی ہلاکت کے بعد بھی مذکرات کے لیے پرعزم رہے۔ مذاکرات پر ڈرون حملہ ہو گیا لیکن انہیں مرنے نہیں دیں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا ڈرون حملوں پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔ حکومت آگ پر پانی ڈالنا چاہتی ہے، جب نیٹو سپلائی بند تھی، تب بھی ڈرون حملے نہیں رکے تھے۔ انہوں نے کہا طالبان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کے بعد کئی نشیب و فراز آئے۔