پہلی سہ ماہی کے دوران جیولری کی برآمدات میں 83 فیصد کمی

Jewelery

Jewelery

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران جیولری کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی، پہلی سہ ماہی کے دوران تراسی فیصد کی کمی ہوئی۔

حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے ڈیوٹی بڑھانےسے جیولری کی برآمد کم ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک گیارہ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی جیولری بیرون ملک بھیجی گئی، پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات اکہتر کروڑ بانوے لاکھ ڈالر پر موجود تھی۔