ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیلئے عام معافی میں ایک دن باقی رہ گیا۔ غیرقانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے اپنے آبائی ممالک کا رخ کرنا شروع کر دیا۔
سعودی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی راہ اختیار کرنے کیلئے تین نومبر تک مہلت دی تھی جس سے دس لاکھ سے زائد پاکستانی، بنگالی ، فلپائنی بھارتی اور یمنی شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس سے پہلے دی گئی مہلت سے چالیس لاکھ غیرملکی مستفید ہوئے۔ دوسری مہلت ختم ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے جس کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے سعودی عرب سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔
سعودی عرب چھوڑنے والوں میں زیادہ تر مہارت نہ رکھنے والے ، عمرہ ویزہ پر رکنے والے غیرملکی شامل ہیں جنہیں پکڑے جانے پر تارکین وطن کو جیل یا جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے تارکین وطن کو دوسرا موقع ہرگز نہیں دیا جائے گا۔