روہیت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری بنا لی

Rohit Sharma

Rohit Sharma

بنگلور (جیوڈیسک) بھارت کے روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ بنگلور میں روہت شرما کی دھماکہ خیز اننگز نے آسٹریلوی بولرز کے ہوش اڑا دیئے، اُن کی طوفانی اسٹروکس نے کراوڈ کو خوب لطف اندوز کیا۔

روہت شرما نے 158 گیندوں پر 209 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، یہ ون ڈے کرکٹ کی تیسری ڈبل سنچری ہے، اس سے پہلے وریندر سہواگ 219 اور سچن ٹنڈولکر 200 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ روہت شرما نے 16 چھکے لگا کر شین واٹسن کے پندرہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔