بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

India Beat Australia

India Beat Australia

بنگلور (جیوڈیسک) روہت شرما کے ریکارڈ 16 چھکوں کے ساتھ ڈبل سنچری کئی ریکارڈ بننے کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کو 57 رنز سے ہراکر سیریز تین دو سے جیت لی۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 383 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

روہیت شرما نے 209 رنز اکیلے ہی بنا ڈالے۔ وہ اننگز میں 16 چھکے لگا کر شین واٹسن کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔ جواب میں آسٹریلیا کی چا وکٹیں صرف 74 رنز پر گر گئیں لیکن پہلے میکسول نے صرف 22 گیندوں پر 60 پھر واٹسن نے 22 بالز پر 49 رنز بنا کر سارا غصہ نکال دیا۔ 211 گیارہ پر آٹھ آوٹ ہو گئے۔

پھر جیمز فال کنر اور کلائنٹ مکے نے 124 رنز بنا کر میچ ایک بار پھر آسٹریلیا کے حق میں کر دیا۔ فال کنر نے 57 گیندوں پر سنچری بنا کر آسٹریلوی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 326 رنز پر آوٹ ہوئی۔ بھارت نے 57 رنز سے میچ جیت کر سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔ پانچ یا زائد ون ڈے کی سیریز میں بھارت نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دی۔