ملک میں سب سے زیادہ قتل و غارت بلدیاتی الیکشن میں ہوتے ہیں۔ فاروق احمد خان

مصطفی آباد/للیانی : ملک میں سب سے زیادہ قتل و غارت بلدیاتی الیکشن میں ہوتے ہیں۔ بلدیاتی و جزل الیکشن کی بجائے صرف صدارتی الیکشن کرائے جائیں۔ان خیالات کا اظہارمعر وف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ بلدیاتی اور جزل الیکشن میں ہونے والے قتل و غارت کی بنا پر قائم ہونے والے دشمنیاں نسل در نسل چلتی ہیں۔ جن کی وجہ سے ملک بھر میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن جزل الیکشن سے بھی زیادہ خطر ناک اور حساس ہوتے ہیں۔ پاکستان جیسا ملک بار بار الیکشن کروانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف اور صرف صدارتی الیکشن ہی کروائے جائیں تا کہ الیکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی دشمنیوں کا خاتمہ ہو سکے۔