فرانس (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی میں دو فرانسیسی صحافیوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ ریڈیو فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون گیشلین ڈوپونٹ اور ان کے ساتھی کلاڈویرلون مالی میں علیحدگی پسند گروپ کے سربراہ کے انٹرویو کے لئے گئے تھے جن کی لاشیں مالی کے شہر کدال سے ملی ہیں۔
فرانسیسی صدر فرانس فرانسواولاند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔