کراچی، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 59 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈڈ آپریشن کر کے 35 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کر لئے، ضلع جنوبی پولیس نے 28 ضلع غربی پولیس نے 7 اور ضلع شرقی پولیس نے 24 ملزمان کو گرفتار کیا۔

شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے لانڈھی، لیاری، پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ٹاگٹڈ آپریشن کئے اور 35 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کئے۔

ضلع غربی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کیا۔ضلع جنوبی پولیس نے 28 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ضلع شرقی پولیس نے 24 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں اشتہاری ،مفرور اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔