اسلام آباد (جیوڈیسک) ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے محرم کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت خفیہ اطلاعات کے بعد کی۔ تمام صوبوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ محرم کے جلوسوں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جائیں۔ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے محرم کے دوران دہشتگردی کے ممکنہ خطرے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد صوبوں نے وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد محرم کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔