اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں کے بعد امریکی ڈرون حملوں نے صورتحال تبدیل کر دی، دوبارہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر نئے فیصلے کئے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی کوششیں نتیجہ خیز مرحلے پر پہنچتے ہی امریکا نے ڈرون حملہ کر دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن حالیہ ڈرون حملوں کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا تنہا پرواز کا فیصلہ ملکی اتحاد کو نقصان پہنچائے گا۔ جے یو آئی خیبر پختونخوا میں اس وقت پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی جب وہ نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔