مری: کوسٹر کھائی میں گرنے سے 2 جاں بحق، 21 زخمی

Marri Coaster Fall

Marri Coaster Fall

مری (جیوڈیسک) مری سے اسلام آباد آنے والی کوسٹر کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

مری سے اسلام آباد آنے والی مسافر کوسٹر تریٹ کے مقام پر 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جنہیں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق چار زخیموں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک ملک صابر کے مطابق حادثہ مسافر کوسٹر کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیس آیا۔