امریکا، افریقہ اورمشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سورج گرہن دیکھا گیا

solar eclipse

solar eclipse

امریکا (جیوڈیسک) امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک میں جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ جزوی سورج گرہن سب سے پہلے امریکا میں دیکھا گیا اس کے بعد بحر اوقیانوس کے دوسری طرف افریقہ اور مشرقی ممالک میں بھی دکھائی دینا شروع ہوا۔

سینیگال میں ڈاکار شہر کے رہائشیوں اور آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان میں مقامی افراد نے سورج گرہن کا تیز دھوپ سے بچاؤ کے لئے خصوصی چشموں کے زریعے نظارہ کیا۔ نائجیریا میں سکول کے بچوں کو خصوصی دور بین کے ذریعے سورج کاعکس ایک گتے پر منتقل کر کے گرہن کا مشاہدہ کرایا گیا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں شہری جالا سٹیڈیم میں جمع ہوکر سورج گرہن کا نظارہ رہے۔