شویتا مینن کا سینئر سیاستدان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

Shweta Menon

Shweta Menon

نئی دہلی (جیوڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی بوٹ ریس کی مہمان خصوصی بالی وڈ اداکارہ شیوتا مینن تقریب میں شرکت کے لئے ممبئی سے کیرالہ آئی تھیں۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ تقریب کے افتتاح کے لئے گئیں تو وہاں ایک سینئر پارلیمنٹیرین پیتامبر کرپ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد ضلع کولام کے عوام مشتعل ہو گئے۔

انہوں نے سینئر سیاستدان کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پیتامبر کرپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ مشتعل عوام نے سیاستدان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔