پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے: یونس سوہن خان ایڈوکیٹ

کراچی : جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن خان ایڈوکیٹ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو کیک اور گلدستے پیش کیے۔

منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن خان ایڈوکیٹ نے ہندو برادری کے معززین میں کیک اور گلدستے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے اس موقع پر ان کے ہمراہ منارٹی ونگ جماعت اسلامی کے پرویز برکت’ عنایت رضا ریاض گل اور سموئیل نذیر بھی شریک تھے۔