وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف لاہور پہنچتے ہی راولپنڈی روانہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ترکی، جرمنی اوربرطانیہ کے دورے کے بعد علی الصبح لندن سے لاہور پہنچےـ وطن واپس پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد وہ راولپنڈی روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے کمشنر آفس میں ڈینگی کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ـوزیراعلیٰ نے بعد ازاں ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی ـواضح رہے کہ وزیراعلیٰ اپنے غیر ملکی دورے کے دوران بھی صوبے میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے انتظامات کامسلسل جائزہ لیتے رہے ہیںـ

انہوں نے برلن اور لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لاہور اور راولپنڈی میں اجلاسوں سے خطاب کیا اور ضروری ہدایات جاری کیںـوطن واپس پہنچنے کے بعد بھی وزیراعلیٰ نے فوری طو رپر انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی کا دورہ کیاـ اجلاس کی صدارت کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کیـاس موقع پر مریضوں کے عزیزو اقارب نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے 2011اور 2012میں ڈینگی کو شکست دی تھی اب بھی وہ ڈینگی کے خلاف ضرور کامیاب ہوں گےـ محمد شہباز شریف نے انسدا د ڈینگی کیلئے عملی اقدامات کر کے خود کو حقیقی معنو ںمیں پنجاب کے عوام کا اصل خادم ثابت کیا ہےـ