کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک

Karachi killing

Karachi killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ دو روز پہلے نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مل گئی۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈبہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، منگھو پیر میں گرم چشمہ کے قریب گولیوں سے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔مقتول کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ادھر بلدیہ کے علاقے مواچھ گوٹھ سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان سٹیل ٹاؤن نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مل گئی ہے، چھ سالہ بچہ عدیل دو دن پہلے اپنے سکول کے ساتھیوں کے ساتھ پکنک پر آیا تھا۔