ڈرون حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہے، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہے اور اے پی سی میں حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔

ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جھگڑے کا آخری حل مذاکرات ہوتے ہیں اور ہم بھی اسکے حامی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں 7 ماہ تک نیٹو سپلائی بند کی اور بون کانفرنس کا بھی بائیکاٹ کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور لوگ آج بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کو یاد کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 3 صوبوں میں جماعتی جبکہ ایک غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات پری پول ریگنگ ہے۔