الیکشن کمیشن نے اپنے افسران سے مالی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے افسران کے مالی اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے گزٹیڈ افسران سے ان کی آمدنی کے ذرائع طلب کر لیے ہیں اور الیکشن کمیشن افسران کو مالی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو بھجوائی جائے گی، الیکشن کمیشن افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا سرکلر جاری کر دیا گیا۔