مصر: معزول صدر محمد مرسی کے خلاف مقدمے کی سماعت آج ہو گی

Mohammad Masri

Mohammad Masri

مصر (جیوڈیسک) مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور ان کے چودہ ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت آج ہو گی، قاہرہ میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

سابق صدر مرسی اور ان کے حامیوں پر الزام عائد ہے، انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا تھا جس کے نتیجے میں اپوزیشن کے حامی دس افراد مارے گئے۔

الزامات ثابت ہونے پر انہیں موت یا عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، ادھر مرسی کے حامیوں نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔گزشتہ روز اسماعیلیہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ملک بھر میں بیس ہزار اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔