یکم محرم تا عاشورہ محرم تک جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے
Posted on November 4, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک مساجد وامام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے نگرانی کا نظام قائم کریں عزادارحسین کو ہر ممکن اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شاہ فیصل کے حدو دمیں قائم مساجد و اما بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عشرہ محرم کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو تیز کیا جائے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتری بنا یا جائے اس موقع پر منتظمین سے ملاقات میں اُن سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ حق پرست اراکین اسمبلی و کارکنان عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں منتظمین کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے پیش کی گئی شکایات پر موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے ہدایت کی کہ منتظمین کی جانب سے پیش کئے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری پر توجہ دیں اور مساجد وامام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے سسٹم کو درست کریں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم کے دوران مساجد و امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے معمول کے مطابق انجام دیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com