ڈرون حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہے اور اے پی سی میں حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ سیف اللہ
Posted on November 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ڈرون حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہے اور اے پی سی میں حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ پوری دنیا میں جھگڑے کا آخری حل مذاکرات ہوتے ہیں اور ہم بھی اسکے حامی ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کریں گے۔
اگر متحد رہے تو امریکہ کو بھی جھکایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکہ انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے جس کی وجہ سے اجتماعی فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com