سعودی عرب (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے ہاتھ پاکستانی اور امریکی شہریوں کے خون میں رنگے ہوئے تھے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو درپیش حساس چیلنجز پر مل کرکام کرنا چاہتا ہے۔ پاکستانی طالبان ہزاروں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ ایران کو ثابت کرنا ہو گا کہ جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔