واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے حکیم اللہ محسود امریکی شہریوں پر حملوں میں ملوث اور امریکا کیلئے خطرہ تھے۔
واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس جے کارنی کا کہنا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان نے سن دو ہزار دس میں ٹائمز سکوائر، نیویارک سکوائر پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
حکیم اللہ محسود امریکی شہریوں اور دیگر متعدد حملوں میں ملوث تھا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ حالیہ تناؤ کے باوجود تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں۔