نیویارک میراتھن ریس، کینیا کے ایتھلیٹس فاتح

Marathon Race

Marathon Race

یویارک (جیوڈیسک) نیویارک سٹی میراتھن ریس میں کینیا کے ایتھلیٹس نے میدان مار لیا۔ دفاعی چیمپئن جیفری ہوتائی نے مینز اور پریکٹسے جیپٹو نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں ہونے والی میراتھن ریس میں سینکڑوں ایتھلیٹس سمیت ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ کینیا کے ایتھلیٹ جیفری ہوتائی نے مینز ریس کا فاصلہ 52 سیکنڈز کی برتری سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

نیویارک سٹی میراتھن 2011ء کے چیمپئن جیفری ہوتائی کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ایک سال کا انتظار کرنا پڑا تھا کیونکہ گزشتہ سال شدید طوفانی موسم کے باعث میراتھن ایونٹ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ میراتھن ریس میں ایتھوپیا کی دوسری اور جنوبی افریقہ کی تیسری پوزیشن رہی۔ ویمنز ریس میں کینیا کی ہی پریکٹسے جیپٹو فاتح رہیں۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے پچیس منٹ اور سات سیکنڈ میں طے کرکے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایتھوپیا کا دوسرا لٹوریا کا تیسرا نمبر رہا۔