تہران (جیوڈیسک) ایران نے کہا کہ وہ پاکستان کے حصے کی گیس پائپ لائن نہیں بچھائے گا۔ نائب وزیر تیل علی مجیدی نے کہا ہے کہ ایرانی گیس کی ضرورت پاکستان کو ہے اس لئے اپنی حدود میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کا خرچ بھی وہ خود برداشت کرے۔
ایران کا کہنا ہے وہ پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے کے پراجیکٹ میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر سکتا۔ علی مجیدی کا کہنا تھا ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے 2 بلین ڈالر فراہم کرنے کی کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی۔