کراچی : لانڈھی میں مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لانڈھی میں اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی، ریسیکو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔