اسلام آباد، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان اور کوئٹہ میں آج بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، مکران ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن سمیت اسلام آباد، راول پنڈی، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گلگت بلتستان کے اضلاع میں روز بروز سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسکردو پیر کو بھی ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں پارہ منفی چار اور ہنرہ میں منفی ایک تک گر گیا۔