کراچی : پرتشدد واقعات میں 14 افراد جاں بحق، ٹریفک حادثے میں آٹھ زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں میاں بیوی سمیت 14 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا، ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے، شاہراہ فیصل پر ایک گاڑی پراسرار طور پر جل گئی۔ ایک گھنٹے میں 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے.

کراچی میں لیاری کے علاقے علی محمد محلے سے نوجوان کی ہاتھ پاؤں ملی لاش ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی ڈھائی نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ ندیم عرف سونی جاں بحق اور پچیس سالہ فرحان زخمی ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے پچیس سالہ حسنین کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے اورنگی ٹاؤن کے علاقے شاہ فیصل محلہ میں گھر کے پانی کے ٹینک سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق لاشیں دس سے بارہ گھنٹے پرانی ہیں۔دونوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت رئیس اور شہزادی بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثناء کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، شاہراہ فیصل پر ایک گاڑی پراسرار طور پر جل گئی۔

لانڈھی میں ہسپتال چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے،کورنگی پر رات گئے باراتیوں کی ایک بس کازوے پر ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لئے لگے ہائٹ بیم سے ٹکرا گئی۔ کورنگی اور دیگر علاقوں‌ میں‌ ایک گھنٹے کے دوران سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار گیا.ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.نیو سبزی منڈی میں‌ گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہوئی.