نیو جرسی : شاپنگ پلازہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خوف و ہراس

New Jersey Firing

New Jersey Firing

نیوجرسی (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شاپنگ پلازہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ذرائع کے مطابق نیوجرسی کے شہر پیرامَس میں ویسٹ فیلڈ گارڈن پلازہ کے بند ہونے سے کچھ منٹ قبل ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

نقاب پوش مسلح شخص نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے، پولیس نے جوابی فائرنگ کی ہے، اطلاعات کے مطابق مسلح شخص مکمل طور پر سیاہ لباس میں پہنے ہوئے تھا۔ مال میں موجود لوگوں کو پولیس کی مدد سے باہر نکالا گیا، تاہم فائرنگ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تقریباً 2سو پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔