امام حسین کا پیغام حریت پوری انسانیت کیلئے نجات کی کلید ہے، حسن طفر نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن طفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین کا پیغام حریت پوری انسانیت کیلئے نجات کی کلید ہے،کوئی بھی تحریک کربلا سے درس لیے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے ہونے والے ایک پریس ریلیز میں ان کا کہنا تھا کہ61 ہجری میں نواسہ رسول نے اپنی اور اپنے عزیزو اقربا ء کی قربانی دے کر اسلام کو حیات ابدی عطا کی اور اپنے جراتمندانہ کردار سے ثابت کیا کہ باطل کبھی بھی حق پر غالب نہیں آ سکتا۔

عشرہ محرم لحرام کے دوران شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طر یقہ یہ ہے کہ ان کے عظیم افکار کی روشنی میں زندگی کی راہیں تلاش کی جائیں ، پیغام کربلا کو عام کیا جائے اور کھل کی مظلوم کی حماییت اور ظالم سے نفرت کا اظہار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج استعماری قوتیں ملت اسلامیہ کی دحدت سے خوفزدہ ہیں اور ہماری اجتماعی طاقت کو ختم کرنے کئے لئے بین المسالک ا اختلافات کے بیج بو رہی ہیں، محرم الحرام کے مقدس ایام میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار کھیں اور کسی بھی پلیٹ فارم سے کوئی ایسی گفتگو نہ کریں جس سے دشمن کی ساذشوں کو تقویت مل سکتی ہو ،انہوں تمام مسال کے علمائے کرام اور ذاکرین سے اپیل کی کہ ان مقدس ایام میں ملی وحدت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر توجہ دیں ، موجودہ ملکی حالت کے تناظر میں وحدت اور اخوت کی اشد ضرورت ہے انہوں حکومت اور حکومتی اداروں سے اپیل کی عشرہ محرم کے دورا ن عزاداری سید الشہداء کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ، ملت تشیع کے جوان مجالس اور جلوسہائے عزا کے حفاظتی انتظامات میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔