لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام کیرئیر فیئر کا انعقاد مستقبل کے ڈاکٹرز کو پیشے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ میڈیکل کا شعبہ روز بروز وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے جدید تحقیق نے میڈیکل کے شعبے کو بہت وسیع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام کیر ئیر فیئر 2013ء کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرشعبہ طب کے ملکی و بین الاقوامی ماہرین بھی موجود تھے ۔لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر فیئر میں 1200سے زائد میڈیکل کے طلباء و طالبات نے شرکت کی میڈیکل اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ آپ مستقبل کے ڈاکٹر زہیں اور آنے والے وقت کا سرمایہ ہیں آپ کا آج اُٹھا یا گیا قدم کل آپ کی کامیابی کی ضمانت بنے گا انہوں نے کہاکہ اگر آج آپ نے اس میں کوئی کوتاہی کی تو اس کا نقصان صرف آپ کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا ہمارا یہ مقدس پیشہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم اپنے پیشے سے کسی بھی طرح کی لاپرواہی کریں۔

آج لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام کیرئیر فیئر کے انعقاد کا مقصد میڈیکل اسٹوڈنٹس کو مستقبل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہیاور اس تقریب میں نوجوان ڈاکٹرز کا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے پیشے سے کتنے مخلص ہیں لیاقت نیشنل ہسپتال نے اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مستقبل کے ڈاکٹرز کی درست رہنمائی کا بیڑہ اُٹھا یا ہے ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ آج کا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک اور اپنے شعبے میں سخت محنت کا عادی ہے اور خاص کر ہمارے قابل ڈاکٹرز جو انسان کی قیمتی جانوں کو بچاتے ہیں کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ کی تعمیر کا ذریعہ ایک صحت مند جسم سے ہی ہے اور اس صحت مند جسم کو تدرست و توانا رکھنے کے لئے ایک اچھے معالج کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے کیر ئیر فیئر میں شعبہ طب کے حوالے سے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جس میں مستقبل کے ایم بی بی ایس گریجویٹس کو رہنمائی فراہم کی گئی۔