کروڑ لعل عیسن کی خبریں 4/11/2013

بلدیاتی الیکشن ، ہمارے گروپ نے ابھی تک کسی بھی حلقہ کے امیدوار کے کوئی فیصلے نہیں کئیے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بلدیاتی الیکشن ، ہمارے گروپ نے ابھی تک کسی بھی حلقہ کے امیدوار کے کوئی فیصلے نہیں کئیے۔ صورت حال واضع ہونے کے بعد گروپ اور دوستوں کے مشورے سے امیدواروں کا اعلان کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے اخباری نمائندوں سے ملاقات میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تحصیل کروڑ اور تحصیل چوبارہ کی میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلز میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی نہ تو بلدیاتی الیکشن کا کوئی شیڈول آیا ہے اور نہ ہی صورت حال واضع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر اور عہدیداران نے اخباری خبروں اور اشتہاربازی کے ذریعے دکانداروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ میں رات سات سے دس بجے تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی لیکن مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور عہدیداران نے اخباری خبروں اور اشتہاربازی کے ذریعے دکانداروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سبزی منڈی کروڑ کے سینئر نائب صدر چوہدری رمضان ساجد ، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، سیکریٹری اطلاعات ملک امان اﷲ ، زاہد محمود عارفی ، رانا محمد شاہد اور رانا محمد اشفاق نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لینا بند کرے اور کچھ عملی طور پر کر کے دکھائے ۔ کروڑ لعل عیسن میں رات سات بجے سے رات دس بجے تک لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے ۔ اس کو ختم کروانے کیلئے MNA صاحبزادہ فیض الحسن سے طارق پہاڑ کی سربراہی میں ملاقات کی تھی ۔ انشاء اﷲ جلد شیڈول تبدیل ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلا نمبری موٹر سائیکلوں سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) 10 سے 15 ہزار قسطوں میں موٹر سائیکل ملنے پر کروڑ میں بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی بھرمار ، شو روم مالکان 40000 روپے والی موٹر سائیکل 60000 روپے میں جبکہ 60 ہزار والی 80 ہزار روپے میں 10 سے 15 ہزار اقساط پر فروخت کر رہے ہیں ۔اور پھر کئی کئی سال تک اقساط پوری ہونے تک نہ نمبر لگوا کر دیتے ہیں اور نہ ہی کاغذات مہیا کئیے جاتے ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت سے لوگوں کی جانب سے مکمل ادائیگی ہونے کے باوجود بھی انہیں کاغذات نہیں دئیے جاتے ۔ بلا نمبری موٹر سائیکلوں سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ۔ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائیز واضع پالیسی بناتے ہوئے موٹرسائیکل کی فروخت کے ساتھ رجسٹریشن نمبر جاری کرے ۔ اور شو روم مالکنا کو بلا نمبری موٹرسائیکل اقساط پر فروخت نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لے کر پابند کیا جائے ۔ 10 سے 15 ہزار روپے ایڈوانس اور 3000 ماہانایا 100 روپے روزانہ میں قسطوں پر موٹر سائیکل دستیاب ہو جانے پر گھر کے ہر فرد کے پاس موٹرسائیکل موجود ہے ۔ شوروم مالکان کی چاندی 15000 روپے ایڈوانس کے ساتھ نوٹ اور چیک بھی حاصل کر لیا جاتا ہے ۔ لیکن کاغذات نہیں دئیے جاتے ۔ جو کہ سراسر غلط ہے ۔ کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل شوروم مالکان کو چیک لینے کے بعد کاغذات دینے کا بھی پابند بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت واضع پالیسی اختیار کر کے نیٹو سپلائی بند کرے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) حکومت واضع پالیسی اختیار کر کے نیٹو سپلائی بند کرے۔ ڈرون حملے سرا سر ہماری سلامتی کے خلاف پاکستان دشمنوں ، امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی سازش ہے ۔ جب بھی طالبان سے مذاکرات ہوئے ڈرون حملہ کر کے روک دئیے گئے ۔ جس پر حکومت پاکستان کو واضع پالیسی اختیار کرنا ہو گی ۔ محرم الحرام میں ڈرون حملوں کا ریکشن ہو سکتا ہے ۔ جس پر ہم سب کو خبردار رہنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ممبر امن کمیٹی طارق پہاڑ ، سابق صدر انجمن تاجران شیخ نذیر حسین ، صدر مسلم لیگ سٹی کروڑ چوہدری افتخار حسین ، جنرل سیکریٹری ملک اسماعیل کھوکھر اور حاجی صفدر خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے بد ترین دشمن ہیں جو کہ کبھی یہاں امن نہیں چاہتے ۔ ڈرون ہماری سلامتی کے خلاف ہے ۔ جس سے پاکستانی عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔ پاکستان نے جب بھی طالبان سے مذاکرات کئیے تبھی ڈرون حملوں کے ذریعے مذاکرات رکو دئیے گئے اور ملک میں بد امنی کی فضاء پیدہ کر دی گئی ۔ حکومت واضع پالیسی اختیار کر کے نیٹو سپلائی بند کرے۔