گجرات کی خبریں 4/11/2013

صاحبزادہ پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری کی والدہ محترمہ کا ختم قل شریف 6نومبر کو ہو گا
گجرات(جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید فضل حسین شاہ المعروف سید العارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی ختم قل شریف 6نومبر 2013بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے آستانہ عالیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف گجرات میں منقد ہو گا ، صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری قادری المعروف ابن فضل کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کی وفات پر گزشتہ روز بھی ممتاز شخصیات نے آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف جا کر فاتحہ خوانی کی ، نمایاں شخصیات میں صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ، سابق مشیر وزیراعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی گل ، حضرت علامہ محمد عظیم قادری ، ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید ، اے ایم اے ڈاکٹر ڈاکٹر عابد ملک ، ڈاکٹر زاہد حسین شیرازی ، ڈاکٹر ضمیر بٹ ، ڈاکٹر محمد سعد ، ڈاکٹر تیمور ، چوہدری شجاع زیب جوڑا ، حافظ عابد علی ، سید منظور حسین شاہ و سید نصر جابر شاہ ، سید محمود ذوالقرنین شاہ بخاری ، سید تجمل حسین شاہ ، سید مدثر حسین شاہ ، سید خضر حسین رضوی ، پروفیسر سید خضر مہدی ، سید منصور شاہ ، سید شاہد افتخاربخاری ، سید ابرار شاہ ، سید سعادت مہدی ، سید ضیاء شاہ بخاری ، سید مظہر حسین شاہ رضوی ، سید محمود الحسن کاظمی ، سید شاہد افتخار بخاری ، سید ناصر افتخار بخاری ، سید مدثر حسن بخاری ، سید حامد حسن ، سید عمران عباس ، سید شہزاد محمد علی ، سید علی رضا رضوی ، سید حیدر شاہ ، سید شہباز شاہ ، پیر سید محمد علی مختار ، سید علی حسن ، سید فیضان الحسن شاہ ، ڈاکٹر بابر حسنین رضوی ، سید دلدار حسین شاہ ، سید زوار شاہ ، سید عاشر حسین ، سید امیر حسین ، سید فراز مہدی ، ملک زمان ، چوہدری عبدالرشید ریٹائرڈ پولیس آفیسر ، راجہ طاہر شیر و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری محکمے ٹیم کی حیثیت سے کام کریں:شجاع قطب بھٹی
گجرات(جی پی آئی)محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لئے تمام سرکاری محکمے ٹیم کی حیثیت سے کام کریں۔ مجالس اور جلوس کے روٹس کی سوئیپنگ اور صفائی یقینی بنانے کے لئے بلا تاخیر سٹاف کے ڈیوٹیاں لگا ئیں جائیںجو مرکزی جلوس کے اختتام تک ساتھ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اے ڈی سی فاروق رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی ای ٹیلیفون سید نعیم حسین، ایس ای گیپکو محمد شبیر طور، احسان الہی، محمد معظم، عبدالستار، عمران یوسف، چوہدری عزیز احمد، خرم ترہنگی، راجہ حسیب اور دیگر وفاقی صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشتگری کے خطرات کے پیش نظر کہیں زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس امن دشمنوں کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لئے مجالس اور جلوس کے راستوں کی مکمل سویپنگ یقینی بنائے گی اس دوران راستے میں آنے والی واپڈا، پی ٹی سی ایل، محکمہ ڈاک، سوئی گیس اور بنکوںکی تنصیبات کی بھی مکمل چیکنگ ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ اس عمل کے دوران تمام محکموں کا عملہ چیکنگ ٹیموں کے ساتھ رہے گا جبکہ یہ اہلکار مجالس اور جلوس کے اختتام تک موقع پر موجو د رہیںگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے محرم الحرام کے دوران فوکل پر سن مقرر کرکے انکے نام اور ٹیلفون نمبر ز سے ڈی سی او آفس کو مطلع کریں تاکہ بوقت ضرورت ان سے رابطہ کیا جا سکے نیز اپنے دفاتر میں بھی کنٹرول روم بنائے جائیں۔ انہوںنے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ سڑکوںکے پیچ ورک، صفائی ، سٹریٹ لائٹس کی درستگی سمیت دیگر ضروری امور کے ساتھ یقینی بنایا جائے کہ جلوس کے راستوں پر بجری، ریت سمیت کسی قسم کا ملبہ موجو دنہ ہو۔ انہوںنے واضع کیا کہ محرم الحرام کے دوران حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے محکموں کے ذمہ داران کے خلاف اعلی حکام کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر فاروق رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس او ر جلوسوں کے دوران ڈیوٹی پر مامور مختلف محکموں کے اہلکار اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنے گرد و پیش کے ماحول اور مشکوک افراد پر بھی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کے بارے میں موقع پر موجود انتظامی یا پولیس آفیسر کو اطلاع دیں۔ ایس ای گیپکو محمد شبیر طور نے بتایا کہ جلوسوںکے راستوں میں لٹکتی تاریں درست کر دی گئی ہیں۔ ڈی ای ٹیلفون سید نعیم نے بتایا کہ جلوس کے راستوں میں آنے والی ٹیلیفون تاروں کو درست کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک پور چاہڑہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے ملک پور چاہڑہ چوہدری عامر حسن کٹھانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)ملک پور چاہڑہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے امیدوار برائے چیئرمین ملک پور چاہڑہ چوہدری عامر حسن کٹھانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ، حمایت کرنے والوںمیں احسن اقبال ایڈووکیٹ ، سابق جنرل کونسلر غلام فرید ڈھینڈہ ، چوہدری نشید اکبر ، صوبیدار فاضل ، ڈاکٹر سرفراز چوہدری ، ماسٹر محمد ارشد نمبردار چوہدری مبشر خاں ، صوبیدار جلال خاں ، انصر محمود کٹھانہ ، محمد اصغر بجران ، محمد اسحاق ٹھیکریاں ، فاروق احمد ڈھینڈہ ، سید ارشد پٹواری ، چاچا برکت علی ، سید رخسار حسین شاہ ، ندیم صادق ، ذوالفقار علی ، اعجاز علی ، محمد امین ، محمد مجید آوانہ ، چاچا محمد عارف ناپھرہ ، عبدالمجید چکی والے ، ساجد نذیر ، غلام عباس ، قیصر عباس، عمران ارشد کٹھانہ ، فرحان ارشد کٹھانہ ، ٹھیکیدار احسان ، محمد اسماعیل ، صابر حسین ، طاہر محمود ، محمد فاضل ، محمد اقبال ، جاوید منشی ، محمد ایوب ، محمد اختر اور فضل کھوکھر شامل ہیں ، چوہدری عامر حسن کٹھانہ نے حمایت کرنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آپ لوگوں کی توقع پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرئوں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات میں یکم محرم الحرام سے حسب سابق مردانہ و زنانہ مجالس عزا کا آغاز ہو گا
گجرات(جی پی آئی)حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات میں یکم محرم الحرام سے حسب سابق مردانہ و زنانہ مجالس عزا کا آغاز ہو گا ، شعبہ خواتین کی مجالس روزانہ دن دس بجے آغاز ہونگی ،مومنین و مومنات کیلئے رات پونے آٹھ بجے مجلس عزا آغاز ہو گی ، سرکار علامہ محمد اصغر یزدانی روزانہ رات آٹھ بجے تا سوا نو بجے خطاب فرمائیں گے ، سوا نو بجے تا دس بجے رات ذاکر اہل بیت غلام عباس کھوکھر آف جسوکی ، رات سوا دس بجے تا 11:15بجے فخر سادات ، فخر ملت جعففریہ حاجی سید ریاض حسین آف رتووال خطاب کریں گے ، انشاء اللہ حسب سابق تمام تر خطابات میں اتحاد بین المسلمین اور تمام مسالک کے برادران کے مذہبی جذبات کا احترام ہمارا شعار اور فریضہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

” کھیلیں طالب علموں کی ذہنی و جسمانی تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں:شیخ عبدالرشید
گجرات (جی پی آئی) ” کھیلیں طالب علموں کی ذہنی و جسمانی تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ گلوبلائزیشن نے جہاں ہمارے اور تصورات میں تبدیلیاں پیدا کی ہیں وہاںکھیلوں کے میدان میں بھی اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔ سپورٹس طلباء و طالبات کے ذہنی افق کو وسیع اور ان میں صحت مند مقابلہ کا رجحان پیدا کرتی ہیں۔ آج کی دنیا میں سپورٹس کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔عہد حاضر میں سپورٹس ایک سائنس کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔ سپورٹس ہمارے اندر جینے کی امنگ اور جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ سپورٹس ہمارے اندر شعور زندگی اور ناکامیوں سے نمٹنے کا عزم و حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ کسی ادارہ کی روایات ہی اس کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہیں۔ اچھی ورایات کو مستحکم کرنے والے بڑے لوگ کہلاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات نے اپنے قیام کے مختصر عرصہ میں اعلیٰ روایات کوکو پروان چڑھانے میں اہم کردار اد اکیا ہے۔ اب یہ طلباو طالبات کا فریضہ ہے کہ وہ ان اعلیٰ روایات کی عملی زندگی میں پاسداری کریں ۔ جستجو اور لگن زندگی کا دوسرا نام ہے۔ میری طالب علموں سے استدعا ہے کہ وہ فکر و تدبر کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔،میں یونیورسٹی آف گجرات میں نئے آنے والے طلباو طالبات کو خوش آمدید کہتا ہوں” ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز یونیورسٹی آف گجرات نے شعبہ فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس سائنسز میں نئے داخل ہونیوالے طلباوطالبات کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر PEASSاخلاق احمد خاں نے اپنے تعارفی خطاب میں شعبہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبۂ فیزیکل ایجوکیشن نے اپنے قیام کے قلیل عرصہ میں یونیورسٹی آف گجرات کا نام پورے پاکستان میں روشن کیا ہے ۔ اس شعبہ کے طلبا و طالبات نے ملکی سطح پر مختلف کھیلوں میں اہم انعامات حاصل کیے ہیں۔ شعبہ سپورٹس سائنسز کے طلبا و طالبات میں کھیلوں کے متعلق شعور بیدار کرنے میں ہر لمحہ کوشاں ہے۔ اس موقع پر شعبہ کے طلباو طالبات سعدیہ عظمت، آمنہ اسلام ، سمن مختار اور بشیر احمد چاند نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے نئے آنے والے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہااور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ استقبالیہ تقریب میں شعبۂ کے فیکلٹی ممبران ناصرہ پروین، ثوبیہ نذیر اور انیلہ ارم شامل تھے۔ تقریب کا آغاز حافظ اویس کی تلات کلام پاک اور رضیہ کنول کی نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔