پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی موہلنوال کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ سوسائٹی، موہلنوال میں جامع مسجد کا افتتاح کیا گیا، سعید اختر انصاری، منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ سوسائٹی نے کیا انہوں اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ سوسائٹی کی تمام رہائشی سکیموں میں تمام ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گےـ اس موقعہ پر انجینئر غلام سرور جاوید ریزڈینٹ انجینئر اور آفتاب اسلام آغا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر نگ نے تمام ترقیاتی منصوبوں سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو آگاہ کیا اور تمام پیش رفت پر بریفینگ دیـ اس موقع پر پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر رانا نثار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے سر کاری سکیم کشش پیدا ہوئی ہے اور ملازمین کا اعتماد بحال ہوا ہےـ
باقی ماندہ تمام منصوبہ جات بھی جلد از جلد مکمل کیے جائیںـ ایسوسی ایشن کے وفد شامل بختیار احمد نائب صدر، چوہدری غلام غوث ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری نے اس تقریب میں مدعو کرنے پر تمام شرکاہ کا شکریہ ادا کیاـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com