تہران (جیوڈیسک) ایران میں ہزاروں شہریوں نے امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، نعرے لگائے اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔
ایران میں 1979 میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی برسی کے موقع پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے،جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھی۔ مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے لگائے اور امریکی پرچم نذر آتش کیے۔
چونیتس سال قبل ایرانی طلبہ نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا تھا اور باون افراد کو یرغمال بنائے رکھا جس کے بعد امریکا اور ایران میں تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔