لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ میانوالی ،مردان اور پڈعیدن میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
اس سے پہلے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ چمن، زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں کل بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔