کوئٹہ (جیوڈیسک) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سولہ حساس ترین اضلاع سمیت صوبے بھر میں یکم محرم سے دس محرم تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔ حساس مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کر کے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت نے پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے ہنگامی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔