کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت عسکری ونگ ملوث ہے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والے قتل کے واقعات میں اضافے پر رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔ ترجمان رینجررز کے مطابق شہر میں قتل کے حالیہ واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ واقعات محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی ایک کڑی کا حصہ ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز واقعات میں ملوث ملزموں کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیںِ اور انہیں جلد گرفتار کر کے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔