اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر ٹینٹ لگا کر سینیٹ کا اجلاس

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا الگ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے عابد شیر علی بھی پہنچ گئے۔ سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں پارلیمنٹ میں غلط جواب استحقاق کے منافی ہے۔

اجلاس کا آغاز سینیٹر عبدالنبی بنگش کی تلاوت سے شروع ہوا۔ معروف گلوکارہ ریشماں اور کراچی میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ احتجاجی اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی بھی اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے پہنچے تاہم وہ کچھ دیر کے بعد واپس چلے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایات کو پامال کیا گیا۔ وزیر داخلہ سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا جواب واپس لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ نے امریکی ڈرون حملوں کو درست قرار دینے کی کوشش کی۔