انسداد ڈینگی مہم کے لئے وزراء کو اضلاع مختص
Posted on November 6, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : وزیر اعلی پنجاب نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں متعدد وزراء اور اراکین اسمبلی کو تین اضلاع مختص کئے ہیںـ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع لاہور، وزیر بلدیات و قانون رانا ثنا ء اللہ خاں، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر صحت خلیل طاہر سندھو اور وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کو الاٹ کیا گیا ہےـ
ضلع شیخو پورہ وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور رکن صوبائی اسمبلی منشا ء اللہ بٹ کو دیا گیا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور اور وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی ملک تنویر اسلم کو مختص کیا گیا ہے ـ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں متعلقہ کمشنرز اور ڈی سی اوز کو انسداد ڈینگی سرگرمیوںکے بارے میں صوبائی وزراء سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہےـ ہدایات کے مطابق مندرجہ بالا وزراء ڈینگی کے حوالے سے اپنے الاٹ شدہ ضلع کی روزانہ میٹنگ بلائیں گے اور اجلاس کی کارروائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی کو ارسال کیا کریں گےـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com