رینٹل پاور کیس، سابق وزیراعظم ملزم قرار

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں ملزم قرار، نیب کی تفتیشی ٹیم نے ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔

نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے ضمنی ریفرنس دو سو تریسٹھ صفحات پر مشتمل ہے۔ راجہ پرویز اشرف کو بطور ملزم قرار دینے کے بعد رینٹل پاور کیس میں ملزمان کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ ملزمان میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، ایڈیشنل سیکریٹری زرار اسلم اور جی ایم واپڈا رانا امجد بھی شامل ہیں۔

نیب عدالت کے رجسڑار آفس نے سکروٹنی مکمل کر کے ضمنی ریفرنس مزید کارروائی کے لیے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو بھجوا دیا۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس پر سماعت انیس نومبر کو احتساب عدالت میں ہو گی۔