کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 81 افراد گرفتار

 Rangers Operations

Rangers Operations Rangers Operations

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں۔ اشتہاری ملزموں سمیت اکاسی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں رینجرز نے لانڈھی کے علاقے زمان آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ دوسری جانب ایسٹ پولیس نے چوبیس گھنٹے کے دوران چونتیس افراد کو حراست میں لیا۔

ویسٹ پولیس نے اکیس ملزمان کو پکڑا جن میں سات اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔ ساؤتھ پولیس نے بیس افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔