برطانیہ کا ڈرون حملوں سے متاثرہ پاکستانیوں کو ویزا دینے سے انکار

Drone Attacks Affected

Drone Attacks Affected

برطانوی حکومت نے امریکی ڈرون حملےکے متاثرہ تین پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا امریکی ڈرون حملے سے متاثرہ تینوں افراد کو برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے ملاقات اور خطاب کی دعوت دی تھی۔

تینوں نے آج لندن پہنچنا تھا لیکن وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی انتظامیہ نے انہیں ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ نورخان اور اس کے ساتھیوں کو برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹام واٹسن نے مدعو کیا تھا۔

ٹام واٹسن نے ان کے ویزے کیلئے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔ ویزہ نہ دینے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ڈیوڈ کیمرون حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرون متاثرین کو ویزہ نہ ملنا انتہائی مایوس کن ہے۔ متاثرین میں سے ایک شخص نورخان نے برطانوی حکومت اور سی آئی اے کےخلاف کیس بھی کر رکھا ہے۔

نورخان کا موقف ہے کہ برطانوی حکومت سی آئی اے کو ڈرون حملوں کیلئے خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے جس کی بنیاد پر بے گناہ پاکستانیوں کو مارا جاتا ہے۔