شام (جیوڈیسک) شام میں کاربم دھماکوں میں میجر سمیت 16 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔ جنوبی شام کے شہر صویدا میں شامی ایئر فورس کے انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر پر خودکش کار بم حملے میں میجر سمیت 8 فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھر ی کار چیک پوسٹ سے گزارتے ہوئے ہیڈکوارٹر کی بلڈنگ سے ٹکرا کر اڑا دی۔ حملے کے بعد باغیوں نے بلڈنگ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی۔
دمشق کے علاقے حجاز سکوائر میں کار میں نصب بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔