امریکا: مشی گن میں دکان پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی

Michigan

Michigan

مشی گن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں دکان پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈیٹرائٹ کی پولیس ترجمان کیلی مینر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک باربر شاپ میں پیش آیا۔ فائرنگ میں 9 افراد کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے 3 موقع پر ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی تک فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔