اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی اور زرعی ترقیاتی بنک ذکا اشرف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزام پر نیب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی ہدایات میں چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ اور موجودہ چیئرمین زرعی ترقیات بنک سمیت نیب کو سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور زرعی ترقیاتی بنک ذکاء اشرف کے خلاف بنک میں ایک ہزار لوگوں کو سیاسی طور پر بھرتی اور کرکٹ بورڈ میں اپنے من پسند 68 لوگوں کو بھرتی کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن جیسے سنگین الزامات کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس نے تحقیقات کا حکم بنک کے ایک سینئر افسر کی فراہم کردہ رپورٹ کے بعد جاری کیا ہے۔