گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیر محل میں ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے سمینار کا انعقاد کیا گیا
Posted on November 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل :گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیر محل میں ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میاں ارشد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور آرگنائزر نجمہ شفیع پرنسپل نے سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈینگی بخار صاف پانی پر پلنے والے مادہ مچھر سے ہوتا ہے یہ مچھر شام سورج ڈھلنے اور صج سورج نکلنے سے پہلے وار کرتاہے جس سے بچائو کے لیے اپنے گھر اردگر دکے محلہ گلی کوچوں میں صفائی رکھیں اسپرے مہم صاف ستھرے ماحول اور فضا کو پاک کرنے کیلئے انتہائی کارآمد ہے اس کے ذریعے معاشرے میں ڈینگی مچھراور دیگرحشرات الارض کے باعث پھیلنے والی مختلف بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com