لالہ موسٰی کی خبریں 6/11/2013

الفلاح سکالرشپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد9نوئمبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا
لالہ موسٰی (محمد بلال احمد بٹ)الفلاح سکالرشپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد9نوئمبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا جس میں خیبر پختون خواہ کے وزیربلدیات عنائت اللہ خان خصوصی طورپر شرکت کریں ،اس کے علاوہ پاکستان بھر سے ماہرین تعلیم،الفلاح کے سابقہ اور موجودہ سکالرز اور مخیر حضرات کے ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوگی ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نمائندگان جو الفلاح سکالرشپ سکیم کے معاونین ہیں خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ الفلاح سکالر شپ ایک فلاحی ادارہ ہے جو پاکستان کے ان باصلاحیت طلبا اور طالبات کو وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے جن کے مالی حالات ان کے تعلیمی عملی کو جاری رکھنے کے ناکافی ہے ۔ادارہ ہذا نے گذشتہ سال دوکروڑسینتس لاکھ بیالیس ہزار روپے وظائف کی مد میں پاکستان کے مستحق طلبا وطالبات میں تقسیم کیے ۔اس سال بھی پاکستان بھر سے تقریباً گیارہ سو طلبہ الفلاح سکالر شپ کے سکیم سے مستفیذ ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ لالہ موسیٰ میں بلائی گئی میٹنگ منسوخ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد بلدیہ لالہ موسیٰ میں بلائی میٹنگ اے سی کھاریاں نے عین مقررہ وقت پر ڈی سی او کی مصروفیات کا کہہ کر منسوخ کروا دی،شرکاء میٹنگ بلدیہ پہنچ کر واپس،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ سمیت دیگر میٹنگ کے لیے بلدیہ پہنچ چکے تھے کہ اے سی کھاریاں نے میٹنگ کیسنل کرنے کافون کر دیا جبکہ شرکاء بدل دل و مایوس ہو کرواپس لوٹ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمٹ نواز شریف گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ادھیڑ عمر استاد کا نہم جماعت کی طالبہ پر تشدد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمٹ نواز شریف گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ادھیڑ عمر استاد کا نہم جماعت کی طالبہ پر تشدد،بچی پر گھونسوں،تھپڑوں کی بارش،سکول میں بال پکڑکر گھسیٹا اور ٹانگیں مار مار کر ادھ موا کر دیا،بچی کے والد نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور تھانہ سٹی میں کاروائی کے لیے درخواست دے دی،پریس کلب لالہ موسیٰ کے سابق صدر عبدالرزاق بٹ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ،ڈی سی او گجرات،ای ڈی او تعلیم گجرات اور اعلیٰ حکام کر ارسال کردہ تحریر ی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی حمیرا رزاق گورنمنٹ نوازشریف گرلز ہائی سکول میں نہم کی طالبہ ہے،گذشتہ روز ٹیچر نسیم نے حمیرا کو کہا کہ تمہارے پائوں ڈیسک پر نہیں ہیں جس پر اس نے کہا کہ ٹیچر میرے پائوں ڈیسک پر ہی ہیں جواب سنتے ہی ٹیچر نسیم سیخ پاہو گئی اور کہا تم مجھے جواب دیتی ہو اور اس نے بچی پر تشدد کرنا شروع کر دیا بعد ازاں حمیرا نے دیگر اساتذہ کے پاس پناہ لینا چاہی تو ٹیچر نسیم نے وہاں پہنچ کر مجھے تشدد کانشانہ بنایا،ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کا کہنا ہے کہ واقع کے ذمہ دار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں،حاجی شوکت محمود بٹ آف کریم پورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی ن کے رہنما حاجی شوکت محمود بٹ آف کریم پورہ نے کیا،انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لوں گا اور انشاء اللہ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہوں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میری زندگی کا مشن عوامی خدمت اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک خدمت خلق کرتا رہوں گا،میرا حلقہ کی عوام سے وفائوں کارشتہ ہے،انشاء اللہ اپنے بزرگوں اور حلقہ کی عوام کی دعائوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غنی کرکٹر محلہ چراغ پورہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات حصہ لینے کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)غنی کرکٹر محلہ چراغ پورہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات حصہ لینے کا اعلان کر دیا،انہوں نے سکھ چین ہائوس کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،انہوںنے اس موقعہ پر کہا کہ میرے حلقہ کے نوجوان میری الیکشن کمپین چلائیں گے،انشاء اللہ تعالیٰ کایابی میرا مقدر بنے گی،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت اور حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ساتھی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیٹی بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تعینات علی حسن،بشیر احمد،علی اکبر،محمود چمنا سے واپس آرہے تھے کہ پسوال کے قریب علی حسن کے ساتھ بیٹھے ہوئے بشیر احمد نے پسٹل تیس بور سے مجھ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں علی حسن شدید زخمی ہو گیا،مضرب علی حسن کے مطابق علی اکبر،بشیراحمد نے شراب پی رکھی تھی اور قتل کی نیت سے باہم صلاح و مشورہ سے مجھ پر فائرنگ کی تھی وجہ عناد چند روز قبل علی حسن اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل ہونے والا جھگڑا بتائی جاتی ہے،صدر پولیس لالہ موسیٰ نے بشیر احمد اور علی اکبر کے خلاف زیر دفعہ 324/34ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہلسنت والجماعت ضلع گجرات کے زیراہتمام یوم شہادت خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کے موقعہ پرلالہ موسیٰ میں ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) اہلسنت والجماعت ضلع گجرات کے زیراہتمام یوم شہادت خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کے موقعہ پرلالہ موسیٰ میں ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ضلعی صدر مولانانثاراحمدفاروقی نے کی جبکہ ریلی میں ضلع بھرسے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے شرکت کی ،ریلی مین بازارچوک پرپہنچ کر جلسہ کاروپ دھارگئی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مولانانثاراحمدفاروقی ودیگر مقررین نے حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کیاکہ یکم محرم کو حضر ت عمرفاروق کے یوم شہادت کے موقعہ پر عام تعطیل کااعلان کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ صحابہ کے ماننے والوں کو ریلیاں نکالنے سے روکتی ہے جبکہ دشمن صحابہ کوجلوسوں اور روڈ بندکرنے کی کھلی چھٹی ہے ہم یہ دوہری پالیسی کو نہیں مانتے ،انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہمارے خلاف سرائے عالمگیر میں دو بے بنیاد مقدمے درج کئے ہیں اگر سات محرم تک ہمارے خلاف درج بے بنیاد مقدمات خارج نہ کئے تو دس محرم کو ہم دشمن صحابہ کے جلوس کو روکیں گے ،ریلی کے موقعہ پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملک منظوراحمداعوان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجازاحمدبٹ،ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ ساجدمحمودسوہل کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی چوروں کیخلاف گیپکوکی خصوصی مہم جاری مزیددوبجلی چوردھرلئے گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) بجلی چوروں کیخلاف گیپکوکی خصوصی مہم جاری مزیددوبجلی چوردھرلئے گئے،ایس ڈی اوگیپکوسٹی سب ڈویژن لالہ موسیٰ عبدالقیوم کراہی ،گلزاراحمدملہی نے چھاپہ مارکرڈاریکٹ تاریں لگاکر ناصرجاویدسکنہ رحمت آبادکوگرفتار کرکے تیس ہزارروپے جرمانہ کردیا جبکہ پرویزاصغرسکنہ گنجہ روڈ کو میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوریکرتے ہوئے پکڑ کربائیس ہزارروپے جرمانہ کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری محمد رشد کی صاحبزادی،چوہدری محمد حسین بیکری والے کی نواسی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازسماجی شخصیت چوہدری محمدارشدکی صاحبزادی،چوہدری محمدحسین بیکری والے کی نواسی،چوہدری ثمر،چوہدری یاسر کی بھانجی جو گزشتہ روزانتقال کرگئی تھیں انکو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرخاک کردیاگیا،خطیب شہر مولانا محمدیوسف سیالوی نے نمازجنازہ پڑھائی ،نمازجنازہ میں چوہدری ظہیراصغرکائرہ،سیدعلی رضاشاہ کلیوال سیداں،چوہدری فیصل دیونہ،شیخ خالدمحمودایم ڈی الخلیل پٹرولیم،ڈاکٹراحمدشاہ،ڈاکٹرسیدسبطین رضوی،مرزاحیدرعلی شمس،مرزابابرعلی شمس،سابق کونسلرحاجی شوکت بٹ،سابق کونسلرولائت بٹ،چوہدری منیراحمدفٹبالر،اعجازبٹ پنجاب پولیس،تحسین بٹ،غفاربٹ عرف فاری بٹ،ڈاکٹرنعیم اقبال،سعیدشاہ،مہرحسن علی آف خواصپور،بابربھٹی عائش ایکسپریس،مہراحسان چنوں بھوجہ،جمیل احمدطاہر،سلطان خان،کاشی بٹ،چوہدری احسان،عادل بٹ،سیدعلی اکبر،ملک محمدآصف،خالق بٹ،طارق بھٹی سابق کونسلر،مہرمحمدحفیظ سابق کونسلر،اسحٰق منہاس،سیدسجادشاہ ریلوے روڈ سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔