اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک کی توہین عدالت اور فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت اور فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کل سیکریٹری دفاع کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
عدالت عظمی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے حکم عدولی پر سیکریٹری دفاع کو 11 اکتوبر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور 25 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے 5 نومبر کو سیکریٹری دفاع پر فرد جرم عائد کی تھی۔