طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، فضل الرحمان

Fazal-ur-Rehman

Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کوطالبان سے مذاکرات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ڈرون حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ حکومتی وفد نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔